منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

اس چھوٹی سی سورۃ مبارکہ کاوظیفہ کرنے والوں کے دن پھر گئے

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سورۃ النصر کا ایک ایسا خاص عمل جس کے کرنے سے انشاء اللہ آپ اللہ رب العزت سے جو دعا مانگیں گے اللہ رب العزت آپ کی ہر دعا کو قبول فرمائیں گے آپ کو کامیابیاں ہی کامیابیاں عطافرمائیں گے لیکن سورہ نصر کا یہ خاص عمل جاننے سے قبل آپ سے درخواست ہے کہ درود پاک پڑھ لیجئے اور پاک صاف ہوجائیے۔زندگی میں ہر

قسم کی کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات کے لئے ہر قسم کی مشکلات کے حل کے لئے سورۃ النصر کا وظیفہ بہت ہی مجرب ہے سورہ نصر کا وظیفہ کرنے والوں کو زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کیسے مل جاتی ہے ؟سورہ نصر کی پہلی آیت اذا جاء نصراللہ کے لفظ نصر کو اس سورت کا نام قرار دیا گیا ہےاس سورت سورۃ النصر کو پڑھنے سے آپ کے لئے ہر میدان میں کامیابی کے دروازے کھلیں گے اور لکھا ہے کہ اس سورت کو ہر روز سات مرتبہ پڑھنے سے انشاء اللہ ہر بلا سے ہر مصیبت سے محفوظ رہے گا اور فتح اور مدد میسر ہوگی اور اگر کوئی اس سورت کو روزانہ پڑھے تو دشمن پر فتح یابی حاصل کرے گا اور اگر کوئی اس سورت کو رنگ پر کنندہ کر کے جال میں لگا دے تو اس جال میں مچھلیاں بھی خوب آئیں گےسورۃ النصر کے مزید خواص اور فضائل احادیث میں وار د ہوئے ہیں ۔تقریبا ہر مسلمان کو یہ سورت زبانی یاد بھی ہوگی ۔ ترجمہ ہے جب خدا کی مدد اور کامیابی آن پہنچی اور آپ دیکھیں گے

کہ لوگ گروہ در گروہ خدا کے دین میں داخل ہورہے ہیں پس تم اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد و ثنا بیان کرو اور اس سے استغفار کرو کہ وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہےحضرت ابن عباس ؓ کا بیان ہےکہ یہ قرآن مجید کی آخری سورت ہے یعنی اس کے بعد کوئی بھی مکمل سورت حضور پاک پر نازل نہیں ہوئی اور مسند احمد میں ہے کہ جب یہ سورت مبارکہ

نازل ہوئی تو حضور نبی کریم نے فرمایا کہ مجھے میری وفات کی خبر دے دی گئی ام المومنین حضرت ام حبیبہ ؓ فرماتی ہیں کہ جب یہ سورت مبارکہ نازل ہوئی تو حضور اکرم نے فرمایا کہ اس سال میرا انتقال ہونے والا ہےیہ بات سن کر حضرت فاطمہ ؓ روددیں اور اس پر آپ نے فرمایا کہ اے فاطمہ میرے خاندان میں تم سب سے پہلے مجھ سے آکر ملو گی تو یہ

بات سن کر حضرت فاطمہ ؓ مسکرا دیں ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ مجھے غزوہ بدر میں شریک ہونے والے بڑے بڑے شیوخ کے ساتھ اپنی مجلس میں بلاتے تھےیہ بات بعض لوگوں کو ناگوار گزری اور انہوں نے کہا کہ ہمارے لڑکے بھی تواسی لڑکے جیسے ہیں اس کو خاص طور پر کیوں ہمارے ساتھ شریک مجلس کیاجاتا ہے تو حضرت عمر ؓ نے فرمایا کہ علم کے لحاظ سے اسکا جو مقام ہے وہ آپ لوگ جانتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…