پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان حکومت کے لیےبڑا دھچکا طالبان کا صوبائی دارالحکومت پر قبضہ

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان نے افغانستان میں صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا ہے، جس کی صوبے کے نائب گورنر روح گل خیرزاد نے بھی تصدیق کر دی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلا صوبائی دارالحکومت ہے، جس پر باغیوں نے قبضہ کیا ہے۔ خیرزاد نے بتایا کہ زرنج پر طالبان کے قبضے کا کافی عرصے سے خطرہ تھا تاہم وفاقی حکومت نے صوبائی حکام کی نہ سنی۔

طالبان نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے شہر کی تمام تر سرکاری عمارات اور اہم دفاتر پر قبضہ کرنے کا کہا ۔ دریں اثنا جنوب مغربی افغانستان میں ایران کی سرحد کے پاس ایک اور شہر پر طالبان کے قبضے کی رپورٹیں ہیں، جن کی فی الحال حکومتی ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔دوسری جانب افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر ڈیبورا لیونز نے طالبان سے ملک کے بڑے شہروں پر فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے حملے نہ کرنے کی اپیل ایک ایسے وقت کی ہے، جب طالبان پہلی بار ایک صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔عالمی برادری نے تشدد کے خاتمے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیونز نے کابل سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی،پندرہ رکنی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے لیونز نے کہاکہ سکیورٹی کونسل کی جانب سے ایک بہت واضح بیان جاری ہونا چاہیے کہ بڑے شہروں کے خلاف حملے اب بند ہونے چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ افغانستان میں جنگ اب ایک نئے، مہلک اور زیادہ تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔سفارت کار نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ طالبان کے دل میں عام شہریوں کے مفادات ہیں بھی یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ایک فریق، جو بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے حقیقی طور پر اتنا پر عزم تھا، آخر وہ اتنی زیادہ شہری ہلاکتوں کا خطرہ مول کیوں لے گا، کیونکہ وہ اتنی سمجھ تو رکھتا ہو گا کہ جتنا زیادہ خون بہے گا مفاہمت کا عمل بھی اتنا ہی مشکل ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…