پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی دھمکیوں کے باوجود جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز مظفر آباد پہنچ گئے

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے قبل بھارت کی بوکھلاہٹ اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں خاک میں مل گئیں، مظفر آباد پہنچنے والے ہرشل گبز کے پی ایل میں اوور سیز واریئرز کی نمائندگیکریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہرشل گبز نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں

بتایا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہرشل گبز نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مجھے دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مظفرآباد میں کے پی ایل کا آغاز ہوگیا ہے، ایونٹ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم باغ اسٹالیئنز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کردیا۔ترجمان باغ اسٹالیئنز کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے، شان مسعود باغ اسٹالیئنز کیآئیکون پلئیر بھی ہوں گے۔آئیکون پلیئر شاداب خان ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں، شاداب خان کی عدم موجودگی کیباعث شان مسعود کو ذمیداریاں دی گئیں۔کپتانی ملنے پر شان مسعود کا کہنا ہے کہ باغ اسٹالیئنز کی قیادت میرے لیے فخر کی بات ہے، امید ہے کھلاڑیوں کیساتھ ٹیم کے کپتان کا تجربہ اچھا رہیگا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…