جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مجھے تحریک انصاف میں لانے والے جہانگیرترین ہیں اور میں۔۔۔۔ فردوس عاشق اعوان نے بڑا بیان دیدیا

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مجھے پنجاب میں مختلف سیاسی جماعتوں خصوصاً مسلم لیگ کی خواتین ترجمانوں اور مریم نواز کے بیانیے کو ناکام بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا جسے میں نے بخوبی نبھایا،مجھے تحریک انصاف میں لانے والے جہانگیرترین ہیں اور میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کہ حکومت کے لیے

کوئی مشکل کھڑی ہو لہٰذاجب سے یہ گروپ بنا ہے میری کوشش ہے کہ میں مفاہمت کی بات کروں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں صرف عمران خان کا بیانیہ چلے گا پارٹی کے اندر پارٹی بنانے کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جہانگیر ترین کے کندھے پر بندوق رکھ کر غیر مطالبات منوانا چاہتے تھے لیکن عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔دوسری جانب صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جو کچھ ہے اس کے پیچھے ان کی جدوجہد ہے لیکن اگر حکومت کا کریڈٹ جہانگیرترین کو دیا جائے گا تو پھر ہمیں جواب بھی دینا پڑے گا،جہانگیرترین گروپ کے اندر دو تین افراد ہیں جو جہانگیرترین کو بڑھاچڑھا کر پیش کرتے ہیں تاہم باقی لوگوں کا رویہ مناسب ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے اکثریتی ارکان تحریک انصاف کے بیانیے اور عمران خان کے وژن سے اتفاق کرتے ہیں ،صرف ایک راجہ ریاض ہیں جو اٹھتے بیٹھتے یہی باتیں کررہے

ہیں،راجہ ریاض اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑلیں تو انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ عون چوہدری کی سیاسی جدوجہد کو دیکھ کر انہیں موجودہ منصب دینا عمران خان کا ان پر احسان عظیم ہے ،ہم تو 45 سال سیاسی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…