راولپنڈی (آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عون چوہدری اور راجہ ریاض کے پارٹی مخالف بیانات پر انہیں ڈھٹائی کی بجائے شرمندہ ہونا چاہئے تھا مناسب ہوتا کہ عون چوہدری ہیرو گیری کرنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کے احسان مند ہوتے جنہوں نے عون چوہدری کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچایا فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے نسبت پر عوام نے عون چوہدری اور ترین گروپ کے دیگر رہنماؤں کو ووٹ ڈالے ورنہ ان کی اتنی اوقات نہیں تھی کہ اپنے بل بوتے پر عوام کے نمائندہ منتخب ہوتے انہوں نے کہا میں دعوے سے کہتا ہوں کہ راجہ ریاض ابھی مستعفی ہو کر اپنی ساکھ پر دوبارہ منتخب نہیں ہو سکتے ہمت ہے تو راجہ ریاض میرا یہ کھلا چیلنج قبول کر کے دکھائیںفیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں صرف ایک گروپ ہے اور وہ وزیراعظم عمران خان گروپ ہے کسی قسم کی دھڑے بازی اور پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش ناقابل برداشت ہے۔
مناسب ہوتا عون چوہدری ہیرو گیری کی بجائے عمران خان کے احسان مند ہوتے، فیاض الحسن چوہان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
40فیصد بھارتی نژاد افراد امریکا چھوڑنے پر غور کرنے لگے
-
ایران نے روس سمیت دوست ممالک کو آبنائے ہرمز ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا
-
ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی، ویڈیو وائرل
-
جنسی زیادتی کی سزا برقرار، مشہور فنکار سے ایوارڈ واپس لے لیا گیا
-
ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزم نے خود کشی کر لی
-
ٹرمپ نے وفد کو مذاکرات کیلیے پاکستان جانے سے روکدیا،دورہ منسوخ کرنے کا اعلان
-
راولپنڈی،13سالہ بچی کے ساتھ ملزمان کی گھر میں گھس کر زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے
-
آئی ایم ایف کا ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آ گیا



















































