پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ جاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 6  اگست‬‮  2021 |

مظفر آباد(مانیٹرنگ، آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ جاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر موٹر سائیکل چلا رہے ہیں اور ان کے موٹر سائیکل پر تحریک انصاف کا جھنڈا بھی لگا ہوا ہے، ان کے پیچھے پیچھے کئی کارکن بھی موٹر سائیکلوں پر سوار آ رہے ہیں،

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما کنول حیات نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان نیازی اور آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بھی عبدالقیوم نیازی منتخب ہوئے جو پی ٹی آئی کی کامیابی اور مخالفین کی سازشوں کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے اورآزاد کشمیر میں تبدیلی وزیراعظم نے عبدالقیوم کے وزیر اعظم بننے سے تاریں رقم ہوگئی ہے انشاء اللہ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر میں پاکستانی سطح کی یہاں کے عوام کو سہولیات کی گراہمی کو یقینی بنائیں گے، میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 5اگست یوم سیاہ کے طورپر منایاجارہا ہے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ انڈین فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں پر ظلم بربریت اوراور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے سے نجات دلانے کے لیے اسلامی ورلڈ آرگنائزیشن ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیموں کا عالمی عدالت میں ہندوستان کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ لڑنا چاہئیے کیوں کہ بھارت نے اگست 2019 میں ریاست کی علامتی خود مختاری کو ختم کرنے کے لیے اپنے آئین کی دفعہ 370 اور دفعہ 35-اے ختم کرنے مقبوضہ کشمیر کو ہندوبستی میں تبدیل کررہا ہے لاکھوں ہندوؤں کو آباد بھی کرچکا ہے۔ کنول حیات نے کہاکہ پاکستانی زندہ قوم نے کشمیریوں کی آزادی

اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں اپنی شہ رگ کے قریب رکھا ہے انشاء اللہ 14اگست جشن آزادی پاکستان کی سالگرہ کے ساتھ عبدالقیوم نیازی کے وزیر اعظم آزاد کشمیر بننے کی خوشی جوش وخروش سیمنائیں گے،انہوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اب بیدار ہوکرمقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستانی پرچم تھام کرنعرہ تکبیر اللہ اکبرکی صدابلند کرتے ہوئے مودی سرکار سے ٹکراجائیں گے اور افغانستان کے ذریعے پاک سرزمین پر دہشت گردی پھیلانے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…