یو اے ای جانے کے خواہشمند پا کستانیوں کے لیے ویزوں کا اعلان‎‎

4  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔فیصلے کا اعلان متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی

کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی نے کیا۔ذرائع کے مطابق سفری پابندیاں نرم کرنے کا حالیہ اعلان 6 ممالک کے لیے کیا گیا،6 ممالک میں پاکستان، سری لنکا،بھارت،نیپال نائیجیریا اور یوگینڈا شامل ہیں اوران ممالک کے کارآمد یو اے ای ریذیڈینسی پرمٹ رکھنے والے کورونا ویکسین شدہ شہری متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکیں گے۔متحدہ عرب امارات کی ان ممالک کے شہریوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی 5 اگست سے نافذ العمل ہو گی۔پابندیوں میںنرمی کے بعد متحدہ عرب امارات میں رہائشی پرمٹ رکھنے والے کورونا ویکسین شدہ شہری یو اے ای کا سفر کر سکیں گے۔ متحدہ عرب جانے کے خواہشمندوں میں ہیلتھ ورکرز ڈاکٹر،نرسز اور ٹیکنیشنز ،متحدہ عرب امارات کے ایجوکیشن سیکٹر میں کام کرنے والے اور سرکاری محکموں میں کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ یادرہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان ،نیپال ،یوگنڈا، سری لنکا نائجریا اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے یو اے ای آنے پر پابندی لگا رکھی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…