منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نمبر ون ،نمبر ٹو کی کوئی لائن نہیں ، عمران خان کا فیصلہ من وعن قبول کرینگے ،سردار تنویر الیاس

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نمبر ون ،نمبر ٹو کی کوئی لائن نہیں ، عمران خان کا فیصلہ من وعن قبول کرینگے ، بیرسٹر سلطان بڑے بھائی ،قابل احترام ہیں،کشمیر کو صوبہ بنانے کے پروپیگنڈہ میں کوئی حقیقت نہیں ،آزاد کشمیر پاکستان کی ریاست ہے اوررہے گی،

عمران خان کشمیرکو جتنا خودمختار کر رہے ہیں اتنا آج تک کسی نے نہیں کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نمبر ون ،نمبر ٹو کی کوئی لائن نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے،وہ جو بھی فیصلہ کریں گے اس کو من و عن قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے جو ٹاسک دیا اس کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان کو ہمیشہ بڑا بھائی کہا وہ قابل احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملات ایک ہفتے تک مکمل ہو جائیں گے ،آزاد کشمیر میں حکومت سازی مکمل ہونے پر عمران خان اے جے کے اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو صوبہ بنانے کے پروپیگنڈہ میں کوئی حقیقت نہیں ،آزاد کشمیر پاکستان کی ریاست ہے اوررہیگی ،کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان کے ہر فیصلہ پر لبیک کہیں گے کیونکہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں اورانہوں نے یہ بن کر دکھایا ۔سردار تنویر نے کہا کہ پی ٹی آئی پورے ملک سمیت آزاد کشمیر میں متحد ہے اور رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے تیرہویں اور چودہویں ترمیم کے حوالے سے کیا کھویا کیا پایا سب کچھ سامنے لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیرکو جتنا خودمختار کر رہے ہیں اتنا آج تک کسی نے نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…