جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ایک رول نمبر کی دو سلپس جاری

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ( این این آئی )لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ،ایک رول نمبر کی دو سلپس جاری کر دی گئیں،سپرنٹنڈنٹ نے ایک لڑکی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت جبکہ دوسری لڑکی کو باہر نکال دیا ،اتفاق سے دونوں طالبات کے نام اور ولدیت بھی ایک جیسی تھیں ۔متاثرہ طالبہ کے والد

لیاقت علی کے مطابق سالانہ میٹرک امتحانات 2021 کے لئے مختلف اوقات اور مختلف مقامات سے دوطالبات نے پرائیویٹ سالانہ میٹرک امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع کرائے اور دونوں طالبات کے نام وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی تھے ،تاریخ پیدائش مختلف اور ایڈریس مختلف تھے،دونوں طالبات کو رول نمبر 140044 کے تحت دو الگ الگ سلپس تصویریں دونوں کی لگا کر جاری کر دی گئیں ، اتفاق سے دونوںکا سینٹر بھی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوہنگ اے منتخب ہوا ۔ گزشتہ روزکیمسٹری کا پیپر تھا ، سپرنٹنڈنٹ نے ایک طالبہ جس کی تاریخ پیدائش02/10/2005 وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیدی جبکہ واڑہ گماراں والا کی رہائشی طالبہ وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی تاریخ پیدائش10/04/2005 کو باہر نکال دیا۔لڑکی نے پیپر دینے سے روکنے پر زار و قطار رونا شروع کر دیا ،والدین بھی دہائی دیتے رہے مگر امتحانی عملے کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی۔ طالبہ او رلڑکی کے والدین نے حکام سے نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ پیپر لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…