جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی دبائو مسترد ہر شل گبز کاکے پی ایل میں شرکت کااعلان

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سائوتھ افریقہ کے معروف کھلاڑی ہرشل گبز کے پی ایل میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے ، بھارتی دبائوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے کے پی ایل میں شرکت کااعلان کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق ہر شل گبز نے لیگ میں شرکت سے متعلق کے پی ایل کوآگاہ کردیا ہے ، اس ضمن

میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی دباواوردھمکیوں سے نہیں ڈرتا،کے پی ایل میں ہرصورت شرکت کروں گا۔دوسری جانب بھارتی بروڈ ی دھمکیوں کے باوجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمئر لیگ کھیلنے اور مظفرآباد ٹائیگرز کی نمائندگی کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلکارتنے دلشان کو ہر ممکن سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلکارتنے دلشان سے بات ہوئی ہے، وہ لیگ میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں اور ہم ان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے سابق سری لنکن کپتان کو پاکستان اور کشمیری عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ باقی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی دلشان کی پیروی کرنی چاہیے۔ادھر کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق ٹی وی پر خبروں کے ذریعے سے علم ہوا اور خبر کی تصدیق بھی

کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلکارتنے دلشان نے اب بھی کھیلنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے جس کی خوشی ہے اور کھلاڑیوں کو بھارتی دھمکیوں کے حوالے سے وزارت خارجہ سے بات کررہے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ غیرملکی کھلاڑی پلان کے مطابق کھیلنے آئیں۔عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل سے متعلق بھارتی میڈیا پر منفی خبریں چلائی جارہی

تھیں، ہم نے پہلے دن سے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے لیکن شاید لیگ میں شریک 5 کشمیری کھلاڑی ان کے لیے مسئلہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ کشمیری کھلاڑی انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر نہ کریں البتہ ہم کے پی ایل کے ذریعے پرامن کشمیر دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔پریمیئر لیگ کے صدر نے کہا کہ لیگ کے میچز شیدول کے مطابق منعقد کرائے جائیں گے اور ہم مزید جوش و جذبے کے ساتھ کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد کریں گے۔لیگ 16 سے27 مئی تک آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کھیلی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…