جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

9 افراد کی 13 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آ ئی ) تھانہ صدر کی حدودگائوں کوکار میں انسانیت سوز واقعہ، درندہ صفت 9ملزمان کی 13سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ بچے کے

والد کی رپورٹ پر 3نامزد ملزمان سمیت9ملزمان کیخلاف چائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود گائوں کوکار میں انسانیت سوزواقعہ میں درندہ صفت 9ملزمان نے 13سالہ کمسن بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اجتماعی زیادتی کے شکار 13سالہ متاثرہ کمسن بچے شعیب اختر کے والد محمد سلیم میانی سکنہ کوکار نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا کمسن بیٹا اختر شعیب موٹر سائیکل ٹھیک کراکے گھر واپس آرہا تھا کہ ہمت اڈہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان فیضان، انصر اور عدنان ولدیت و سکونت نامعلوم زبردستی میرے بیٹے کو اپنے ہمراہ یونائٹیڈ ٹائون میں واقع ایک مکان میں لے گئے جہاں ملزمان نے دیگر6نامعلوم ملزمان کے ہمراہ میرے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پر تینوں نامزد ملزمان سمیت 9ملزمان کے خلاف 377-506ppc اور 53Cچائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ کے تحت اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…