ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر میں جیت کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی ہوائی فائرنگ

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر انتخابات میں جیت کی خوشی میں پی ٹی آئی رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔فوٹیج میں مسلح افراد کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فائرنگ کے دوران ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کے نعرے بھی سنائی دے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے وزیر اعظم کے منصب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود کے مابین فیصلہ ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 25، پیپلز پارٹی نے 10 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 6 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں نئے آنے والے سردار تنویر الیاس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ اے جے کے کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے عہدہ نہ دئیے جانے کے امکان پر برہمی کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دونوں امیدواروں پر اے جے کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے غور کیا

جارہا ہے، لیکن حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے۔انہوں نے تصدیق کی کہ سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود دونوں نام وزرات عظمیٰ کیلئے زیر غور ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود کی ناراضگی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔یاد رہے کہ اس وقت سردار تنویر الیاس وزیر اعلیٰ پنجاب کے

معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر انہیں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کا عہدہ دیا گیا تو وہ عمران خان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…