جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر انصاف نہیں ملا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، نور مقدم کے والد کا اعلان

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم سے انصاف چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا اور اگر انصاف نہیں ملا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، میں اسکا باپ ہوں۔نور مقدم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو لاش اور آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کیا ہے ،

جائے وقوعہ پر میڈیکل ٹیم نے ملزم کو پکڑا اس دوران ملزم نے ٹیم کو گولی مارنے کی بھی کوشش کی تاہم وہ گولی چل نہ سکی جبکہ ٹیم کے ایک ممبر پر چاقو سے حملہ کیا ، اس طرح ملزم پر قتل اور اقدام قتل کے دو کیسز ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر نے کہا ہے کہ میں امریکا کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں۔سابق سفیرکی بیٹی نورمقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفرکو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم ظاہر ذاکر جعفر کی عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ میں امریکا کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں، جوبھی ہے میرے وکیل آپ کو بتائیں گے۔خیال رہے کہ 20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے لڑکی کے والد، جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، کی مدعیت میں ظاہرجعفر نامی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو مقامی بزنس مین کا بیٹا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی

جس کے مطابق مقتولہ کی موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بندش ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے گھٹنے کے نیچے کے حصے پر بھی زخموں کے متعدد نشانات ہیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے

جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے گہرے زخم ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے معدے سے لیا گیا مواد فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ نور مقدم کے معدے کی فارنزک رپورٹ پولیس کو تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم کا کہنا ہے کہ میری بیٹی بہت پیاری اور نرم دل تھی، ہمارا خاندان بری طرح رو رہا ہے، میں سفیر رہا اور میں انصاف چاہتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں

مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے وزیراعظم عمران خان ،معاون خصوصی شہباز گل اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کا واقعہ کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا۔شوکت مقدم نے کہاکہ یہ ایسا کیس نہیں کہ ملزم فرار ہوا، ملزم پکڑا گیا اور اسلحے کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قاتل ایک پاگل آدمی نہیں ہے اور اگر ایک پاگل کو کمپنی کا ڈائریکٹر لگایا تو ماں باپ کو بھی تفتیش کا حصہ بنانا چاہیے۔سابق سفیر نے کہاکہ یہ ایک صاف کیس ہے اور قاتل سامنے کھڑا ہے، جب قتل کیا گیا قاتل کے چوکیدار نے بھی دیکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…