پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سابق پاکستانی سفارتکار کی بیٹی کا سفاکانہ قتل پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)تھانہ کوہسار پولیس نے سابق پاکستانی سفارتکار کی دختر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کو مقتولہ کی ابتدائی موصولہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 26سالہ نورمقدم کی موت دماغ کو آکسیجن نہ ملنے سے ہوئی جس کے بعدسرکو سفاکانہ طریقےسےدھڑ سے تیز دھارآلہ سےکاٹاگیا،جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

زیادتی کابھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایاکہ اسکی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 26سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا، مقتولہ سے زیادتی ہونے کابھی خدشہ ہے ، ملزم نے انتہائی بے دردی سے اس کو قتل کیا، ادھر رات گئے پولیس کو مقتولہ نورمقدم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ جس میں موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کا سر تیز دھار آلہ سے بےدردی کے ساتھ دھڑ سے الگ کیاگیا۔مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے، رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے گھٹنے کے نیچے کے حصے پر زخموں کے متعدد نشان ہیں، مقتولہ کے جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے گہرے زخم بتائے گئے ہیں۔مقتولہ کے معدے سے لیا گیا مواد فرانزک تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔جس کے نتائج ملنے پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔تاہم پولیس کی طرف سے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست چیف کمشنر آفس کے ذریعے وزارت داخلہ بھجوا دی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد نام ای سی ایل میں شامل کرلیا جائےگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…