اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، 5 افراد جاں بحق

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/میانوالی/سانگلہ ہل/فیصل آباد/جھنگ(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تیز بارش سے ندی نالے بھی بپھر گئے، چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، موسلادھاربارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر رہا

اور کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی،خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،لاہور،فیصل آباد، نارووال، جھنگ، چنیوٹ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،چناب نگر، سانگلہ ہل، پنڈی بھٹیاں میں جھل تھل ایک ہوگیا اور کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔عیسی خیل میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جس سے برساتی نالہ بھپر گیا۔ طغیانی سے متعدد شہروں کے راستے بند ہوگئے اورسیکڑوں ایکڑ پر فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پنڈدادن خان میں مسلسل موسلا دھار بارش سے برساتی نالے بپھر گئے۔ طغیانی کے باعث غریب وال روال روڈ کئی جگہوں سے بہہ گئی، مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔میانوالی میں بارش سے چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہورمیں موہلنوال کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث 300 سے زائد فیڈرٹرپ کر گئے، فیڈر ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے گھنٹوں محروم رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں سب سے زیادہ

بارش پانی والا تالاب والامیں 97 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نشتر ٹاؤن میں 68، جوہر ٹاؤن میں 56، فر خ آباد میں 54، پنجاب یونیورسٹی 50، لکشمی چوک میں 48، چوک ناخدا میں 40، گلبرگ میں 23 ملی میٹر اور ایئرپورٹ میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…