جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان،علی امین گنڈاپور اور حواری خطے میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا کرکس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں؟وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود علی امین گنڈاپور کی آزادکشمیر میں تقریر سے واضح ہوگیا عمران خان،وزراء کی نظر میں آزادکشمیر کے آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں،عمران خان،علی امین گنڈاپور اور حواری خطے میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا کرکس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں؟،

پی ٹی آئی کے اقتدار کے رسیا لوگوں کو واقعے پر شرم آنی چاہئے۔ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پابندی کے باوجود آزادکشمیر آکر تقریر کرنے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ عمران خان اور وزراء کی نظر میں آزادکشمیر کے آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور آزادکشمیر کے قانون و ضابطے کو نہیں مانتے کل کو یہاں لوگ کہیں کہ ہم پاکستان کے قانون کو نہیں مانتے تو کیا کرینگے؟۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت،وزیراعظم اور وزراء کا ہماری ریاست کے آئین و قانون کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان علی امین گنڈاپور اور اس کے حواری خطے میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا کرکس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کے رسیا لوگوں کو واقعے پر شرم آنی چاہیے،پوری ریاست اس کے اداروں قانون و ضابطے کو داو پر لگادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی سے علی امین گنڈا پور اور عمران خان کا منصوبہ ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ آزادکشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں سے واضح اکثریت سے جیت رہی ہے،پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ اس کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر عمران خان کیلئے ترنوالہ ثابت نہیں ہوا،لوگوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگو یاد رکھنا 25جولائی کو ریاست کے تشخص آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے والوں سے پرچی ہے ذریعے انتقام لینا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…