اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فیصل قریشی کا انڈسٹری میں رنگت اور انسٹاگرام فالوورز کی بنیاد پر اداکاروں کو منتخب کرنے کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہار

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )پاکستان کے مقبول اداکارفیصل قریشی نے انڈسٹری میں رنگت اور انسٹاگرام فالوورز کی بنیاد پر اداکاروں کو منتخب کرنے کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکار فیصل قریشی حال ہی میں ایک نجی ویب چینل کے شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شوفیصل قریشی نے میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان شوبز انڈسٹری کو پروان چڑھانے کے لیے اچھے اداکاروں کی ضرورت ہے، میں بہت ساری جگہوں پر بہت سارے اداکاروں کے نخرے دیکھتا ہوں صرف اس لیے کہ ان اداکاروں کے کئی ملین فالوورز ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ باقی سارے اداکار بے کار ہیں۔ انڈسٹری میں چہروں ، رنگ اور انسٹاگرام فالوورز دیکھ کر کاسٹ کیے جانے والے اداکاروں کو دیکھ کر تکلیف ہوتی ہیفیصل قریشی کا کہنا تھا کہ’ میں یہ کہناچاہوں گا کہ جو اچھیاداکار ہیں وہ درحقیقت ضائع ہو رہے ہیں، کیوں کہ جب انڈسٹری میں ایسے بہت سے اداکاروں کو دیکھتاہوں جنہیں ان کے چہروں، رنگ اور انسٹاگرام فالوورز دیکھ کر منتخب کیا جاتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے کیوں کہ یہ اداکار ایسے بہت سے دوسرے اداکاروں کو ضائع کر رہے ہیں جو کہ دراصل بہترین اداکار ہیں، ان میں خواتین اور مرد فنکار دونوں ہی شامل ہیں۔ دوسری جانب شوبز شخصیات نے ٹی وی کی سینئر اداکار ہ نائلہ جعفری کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈرامہ انڈسٹری ایک باصلاحیت اداکارہ سے محروم ہو گئی۔ سینئر اداکار عدنان جیلانی،کامران جیلانی،عدنان صدیقی،بہروزسبزواری،جاوید شیخ،ہمایوں سعید،احسن خان، عمران اشرف،اسلم شیخ،شہزادرضا،ماریہ واسطی،سجل علی،مہوش حیات،بشریٰ انصاری سمیت

دیگر نے نائلہ جعفری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ڈرامہ انڈسٹری کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں شاندار کردار نبھائے جو مدتوں لوگوں کے ذہنوں پر نقش رہیں گے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…