ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

مسافر کوچ اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم،المناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

datetime 18  جولائی  2021 |

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں کم از کم سات (7) مسافر جاں بحق اور 12 سے زائد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں کوچ ڈرائیور، 4 خواتین اور2 مرد شامل ہیں۔ حادثہ مسافر کوچ اور آموں سے لدے ٹرک کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اتوار کے روز

یہ حادثہ تقریبا” سہ پہر تین بجے اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے کوہاٹ کے مضافاتی علاقے شکردرہ جانے والی مسافر کوچ (RIS 223) انڈس ہائی وے پر رنگین آباد چوک کے قریب مخالف سمت سے آنے والے آموں سے لدے ٹرک (E 2362) سے ٹکرا گئی۔ اطلاع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں سامنے سے ٹکرانے کے باعث ایک دوسرے میں پھنس کر الٹ گئیں جنہیں مشینری کے ذریعے الگ کردیا گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قریب واقع مدرسہ کے طلبہ و مدارس، مقامی لوگ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 12 سے زائد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ، فوجی فانڈیشن ہسپتال لاچی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاچی منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں کوچ کا ڈرائیور بلال، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جن کا تعلق شکردرہ کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو 1122 ترجمان نے حادثہ میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں مسافر کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کوچ کی باڈی کو

کاٹ کر جاں بحق و زخمی افراد کو نکالا گیا۔ ایک اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ نے پہلے ایک موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے بعد بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ یاد رہے کہ دو روزقبل بھی انڈس ہائی وے پر ضلع کرک کی حدود میں مسافر کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم میں 5 مسافر جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…