سعودی عرب نے عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا

18  جولائی  2021

ریاض (این این آئی)سعودی نائب وزیر حج نے کہا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔نائب وزیر حج کا کہنا تھا کہ یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں بھی دکانیں اور کاروبار جاری رکھنے کی اجازت

دے دی گئی۔ سعودی ایوان صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو انتظار سے بچانے کے لیے دکانیں کھلی رکھیں۔دوسری جانب سعودی عرب دن بدن مغربی معاشرے کے راستے پر گامزن ‘سعودی میں جہاں خواتین کو بے شمار آزادیاں دیدی گئیں اب اوقات نماز کے دوران کاروبار کھلا رکھنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہےـ سعودی عرب میں نماز کے اوقات کے دوران کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان نے ملک بھر کے تمام تجارتی مراکز کو کھلا اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقاتِ نماز کے دوران جاری رکھنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صارفین کو انتظار کی زحمت اور رش سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران بھی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس حوالے سے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ نے مزید کہا کہ اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اوقات نماز کے دوران کاروبار کی بندش کے خاتمے کا فیصلہ متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال اور معاونت کے بعد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 21 جون کو سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھانے کی سفارش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…