بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد میں کون ملوث ہیں؟ پتہ چل گیا

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کی اغوائیگی میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے تمام حقائق میڈیا کے سامنے پیش کرینگے ، داسو پروجیکٹ بم حملے کی تحقیقات کیلئے چین اور پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تفتیش کررہی ہے ،وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے مزید پندرہ سو

کیمرے لگائے جائینگے ۔ اتوار کے روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوائیگی کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دو مرتبہ فون کرکے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اس واقعہ کو بہت زیادہ اچھالا ہے اور پرانی تصویروں کو اس واقعہ سے جوڑ کر عالمی میڈیا کوگمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی گزشتہ روز گھر سے پیدل نکل کر مارکیٹ پہنچی جہاں سے ایک ٹیکسی کے ذریعے کھڈا مارکیٹ اور وہاں سے ایک دوسری ٹیکسی کے ذریعے راولپنڈی میں ایک شاپنگ مال پہنچی جہاں سے ایک تیسری ٹیکسی کے ذریعے دامن کوہ چلی گئی تھی اور ان مقامات پر جانے کی فوٹیج سیف سٹی کیمروں کے ذریعے موصول ہوئی ہیں اس کے علاوہ جن ٹیکسیوں میں اس نے سفر کیا ہے ان کے ڈرائیورز کو بھی ہم نے شامل تفتیش کیا

ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی راولپنڈی سے دامن کوہ اور وہاں سے ایف نائن پارک کیسی پہنچی جہاں سے انہوں نے فون کیا تھا کہ اس واقعہ کے حوالے سے افغان سفارتخانے کی جانب سے رات دو بجے ہمیں تحریری آگاہ کیا گیا اور ان کی درخواست پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس کی کڑیاں کھل رہی ہیں فوٹیج کا معائنہ کیا جارہا ہے اور تمام حقائق کو میڈیا کے سامنے رکھا جائے گا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافے کے بعد ہندوستانی لابی شدید پریشانی کاشکار ہے اور وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی واقعہ کو بڑھا چڑھا کرپیش کرنے کی کوشش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ

بارے بہتر گھنٹے کے اندر تمام حقائق سامنے لا کر ملوث ملزمان کو گرفتارکرلینگے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ داسو واقعہ بارے میں چین اور پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کررہی ہے اس حوالے سے چینی حکام نے کہا ہے کہ ہمارا اور آپ کا بیانہ ایک ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی نے داسو پراجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کردیا ہے اور

تمام پاکستانی لیبر کو بحال کردیا ہے چین کو پاکستان کی ایجنسیوں پر مکمل اعتماد ہے اور اس حوالے سے تمام تر بیانات وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر جاری کی جائینگی ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی اغوائیگی معاملے پر افغان سفارتخانہ مکمل تعاون کررہا ہے مذکورہ واقعہ کے بعد مذکورہ پمز میں اپنا علاج کروایا ۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں مقیم تمام چینی باشندوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اسلام آباد میں اس وقت 1900کیمرے مختلف مقامات پر نصب ہیں ہم نے فوری ضرورت کے تحت پندرہ سو کیمرے مزید نصب کرنے کی درخواست کی ہے اور سی ڈی اے کے تعاون سے یہ کیمرے نصب کئے جائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں جرائم کی کمی کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کا مشترکہ جوائنٹ وینچر قائم کرنے پر کام کررہے ہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مختصر سرحدوں پر پاک فوج کے دستے تعینات ہیں ہم اپنی سرزمین کو کسی بھی صورت افغانستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…