پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی بند کر دی گئی

17  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں ایل این جی منگوانے نہیں دیتی۔ایک بیان میں غیاث پراچہ نے کہاکہ حکومت نہ خود ایل این جی پوری کرتی ہے اور نہ ہی ہمیں منگوانے دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام سی این جی اسٹیشن بند کردیے ہیں۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن ایل این جی کی قلت کے باعث بند کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ سوئی ناردرن نے سی این جی کے ساتھ جنرل انڈسٹری کو بھی گیس بند کر دی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے آٹا چینی گھی مہنگا کرنے کا ای سی سی فیصلہ مسترد کر دیا۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز سے عوامی ریلیف چھیننا قابل مذمت اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے نام نہاد دعویدار وزیراعظم نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم عمران خان سے جواب چاہتی ہے مہنگائی ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں،ذاتی مفادات کے اسیر حکمرانوں نے عوام الناس کیلئے جیب کتروں کا روپ دھار لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کڑی شرائط کے تحت پٹرول بجلی کے نرخوں میں ابتدریج اضافہ زندہ درگور عوام کو مہنگائی کے عفریت کے آگے ڈالنے کا اہتمام ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف کے دکھائے گئے سہانے خواب مسلسل منی بجٹ سے زیر قاتل ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سرکار اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرکے بھوکے عوام الناس کے پیٹ پر ضربیں لگاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ باالواسطہ اور بلواسطہ ٹیکسز نے پہلے ہی لوگوں کو نڈھال کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ غریبوں کے چولہے بجھائے کا عوام دشمن اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ستم گر حکمران پٹرولیم۔ مصنوعات میں دکھاوا کمی پیسوں میں اور مالی مددگاروں کیلئے قیمتوں میں بڑھاواروپوں میں کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…