جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

آلو کھانے سے زیادہ اس کا رس پینے کے ڈھیروں فائدے ہیں جاننے کے بعد آپ بھی کبھی اس کے رس کا استعمال کرنا نہیں بھولیں گے

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آلو کا جوس دے آپ کو تیزابیت جیسے مسائل میں فائدہ اور کرے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں کچھ کھانے کے لیئے ہو یا نہ ہو بس ایک آلو ہوں وہی کافی ہیں آلو کھانے میں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں مگر اس کو پینے کے بھی فوائد اتنے بے شمار ہیں جنھیں جان کر آپ آلو کا استعمال مذید بڑھا دیں گے تو

جانیئے ماہرین کیا کہتے ہیں:” آلو میں بڑی مقدار میں فائبر، گُڈ کاربز، زنک، پوٹاشیم ، ایلکلائن، وٹامن سی، کے اور کچھ مقدار پروٹین کی بھی پائی جاتی ہیں۔ کے فوڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کو کئی طرح سے پکا کر کھآنے کے علاوہ جوس نکال کر استعمال کرنے سے یہ مختلف قسم کی بیماریوں میں مفید ہے”،آلو میں قدرتی طور پر ’ایلکلائن ‘ پایا جاتا ہے جو تیزابیت کے خاتمے کے لیئے نہایت مفید ہے۔ آلو کا جوس پینے سے السر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کا جوس جگر اور گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے ۔ آنکھوں کے گرد کالے گھیروں کو ختم کرننا چاہتی ہیں تو آلو کا جوس بھی استعمال کریں اور اس کو کاٹ کر اپنی آنکھوں پر روز بیس منٹ تک رکھیں۔ چہرے کی خوبصورتی اور صفائی کے لیئے آلو کا جوس بے حد مفید ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق: ” آلو میں وٹامن بی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ کاربز کو فیٹ میں بدلنے کے بجائے توانائی میں بدل دیتا ہے، آلو کے جوس کے استعمال سے جسم توانا

اور متحرک ہو جاتا ہے۔ آلو میں موجود وٹا من سی جلد میں ’کولاجن ‘ بننے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے جو جھریوں کا بھی خاتمہ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس میں موجود کیلشیم، زنک اور وٹامن کے زخم لگنے کی صورت میں خون کو جمنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ خون بہہ جانے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔ • بالوں کا جھڑنا، خشکی و سکری جیسے مسائل میں بھی آلو کا رس مفید ہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…