جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان سٹیل ملز کی باقی عملے کیلئے رضاکارانہ علیحدگی سکیم کی پیشکش

datetime 15  جولائی  2021 |

کراچی(این این آئی)ہزاروں ملازمین کو پہلے ہی گھر بھیجنے کے بعد پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) نے اپنے باقی عملے کے لیے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی پیش کش کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قائم مقام ڈی جی ایم انچارج (انتظامیہ اور عملہ) ریاض حسین منگی نے ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین جو علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں

وہ 14 روز کے اندر اس مراسلے کے ساتھ منسلک فارم پر درخواست دے سکتے ہیں۔ملازمین کو ان تمام فوائد کی ادائیگی کی جائے گی جو پہلے علیحدگی اختیار کرنے والے ملازمین کو دیے گئے ہیں۔ملازمت کی شرائط و ضوابط کے مطابق قانونی واجبات کے علاوہ رضاکارانہ طور پر علیحدگی کے خواہاں ملازم کو ایک ماہ کی اجرت دی جائے گی جبکہ ، جولائی کے مہینے کی تنخواہ/اجرت بھی ادا کی جائیگی۔مراسلے میں کہا گیا کہ پی ایس ایم کو کئی سالوں سے نقصان اٹھانا پڑرہا ہے جو گزشتہ سال 30 جون تک 212 ارب روپے تھا ، ملز 2015 سے بند ہیں۔پی ایس ایم کو بحال کرنے کے لیے نہ تو کمپنی کے پاس فنڈز ہیں اور نہ ہی کسی دیگر زائع سے رقم دستیاب ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ کسی بھی صورت میں ملز کی بحالی کے لیے پہلے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور کم از کم دو سال درکار ہوں گے۔مراسلے میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے ملازمین سے بار بار رابطہ کیا جس میں ان سے عیحدگی اختیار کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اسٹیل ملز کے ڈی جی ایم نے کہا کہ یہ آپشن خالصتاً رضاکارانہ ہے اور اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی جس نے اس کا انتخاب نہیں کیا۔پی ایس ایم کے ایک سابق ملازم نے بتایا کہ مل میں ابھی بھی 4 ہزار سے زائد ملازمین ہیں جن میں زیادہ تر ورکرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایم کے سی ای او نے یکم جولائی سے 30 ستمبر 2021 تک 14 ملازمین کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…