منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گنڈا پور نے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کیا، گالیاں دیں،شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم پر بھی الزام عائد کر دیا

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے اپوزیشن لیڈر پر کتابیں پھینکیں، حملہ کیا اور گالیاں دیں۔علی امین گنڈا پور کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ظرف کا آدمی ہوتا ہے وہ اسی طرح کی باتیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر کبھی ایسی باتیں نہیں کرتے، وزیرِ اعظم عمران خود ان سب کو بھیجتے ہیں کہ ایسی باتیں کریں۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ بات ایک آدمی کرتا ہے، شرمندگی سارے ہائوس کو ہوتی ہے، آج ایوان میں سب شرمندہ ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ تماشے ہم دیکھ چکے ہیں، وزیرِ اعظم خود ڈیوٹیاں لگاتے ہیں کہ گالیاں دینی ہیں۔دوسری جانب سینٹ میں اپوزیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے شہید ذو الفقار علی بھٹو بارے بیان پر شدید احتجاج کیا ، سابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے ایوان میں نعرے لگا دیئے بعد میں معذرت کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ ہمیں اسلام آباد اور راولپنڈی سے محب وطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،ہمارا سرٹیفکیٹ امریکہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہے،بھٹو نے زندگی دی مگر اصول پر سمجھوتہ نہیں کیا،جس سیاست کی طرف جارہے ہیں اس سے تباہی آئے گی ،اس طرح ہمیں میرے عزیز ہم وطنوں کو سنا ہے ،کیا ہم دوبارہ وہ سنے جارہے ہیں، یہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے،ہم پھانسی کے پھندے سے جھومیں گے۔ بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں شروع ہوا۔وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بارے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اس حکومت کے بعد زبان وزیر نے بھٹو صاحب کے خلاف بات کی ہے یہ تصادم کی طرف اختلاف رائے کو لے کر جانا چاہتے ہیں ،ایوان میں اپوزیشن نے وفاقی وزیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سابق چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی نے ایوان میں نعرے لگائے جن میں ’’بد کلامی کی سر کار، غنڈاگردی کی

سرکار نہیں چلے گی ‘‘تاہم چیئرمین سینیٹ نے نعرے لگانے سے منع کردیا جس کے بعد رضا ربانی نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ یہ افسوس کی بات ہے ۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ علی امین گنڈا پور پر پرچہ ہوا ہے ،ان کو کشمیر میں الیکشن مہم کیلئے بھیج دیا گیا آپ کون ہوتے ہیں غداری کا الزام لگانے والے ،90ہزار فوجی بھٹو

پاکستان لیکر آئے،یہ کہاں کی سیاست ہے،گندی زبان استعمال کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تاڑار نے کہاکہ گزشتہ روز جو زبان بھٹو، نواز شریف اور مریم کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ اس دور ان اپوزیشن نے قائد ایوان کو بولنے سے روک دیا۔ سابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے کہاکہ

پاکستان بھٹو کی وجہ سے ہے،ایٹمی طاقت ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو دیا ہے،پاکستان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتاہے تو اس کے لئے بھٹو نے پھانسی کو گلے لگایا۔ انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں یہ بات کہی گئی کشمیر کیلئے بھٹو نے کہاکہ ہم کشمیر کے لیے ہزار سال لڑیں گے،گھاس کھائیں گے مگر ایٹمی صلاحیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اسلام آباد اور راولپنڈی سے محب وطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے

ہمارا سرٹیفکیٹ امریکہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہے۔جو شہد پیتاہے اس نے یہ لقب اس لیے دیا کہ انہوں نے پاکستانی زمین واپس لی۔ انہوںنے کہاکہ بھٹو نے زندگی دی مگر اصول پر سمجھوتہ نہیں کیا،بھٹو نے امریکی سامراج کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ لاہور میں تمام مسلم ممالک کو اکٹھا کیا اور کہاکہ پاکستان کی آرمی اسلام کی آرمی ہے اس لیے ان کو غدار کہا گیا،اگر اسی طرح کی سیاست ہونی یے تو یہاں پر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…