جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈکپ کے ہیرو اور سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے

datetime 13  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(این این آئی) پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا،اولمپین نوید عالم انتقال کرگئے، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر سمیت ہاکی فیملی نے اظہار تعزیت کیا جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز

ہاکی سیریز کے میچز ملتوی کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے مایہ ناز فل بیک، 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ اور 1994 ورلڈ کپ سکواڈ کے کم عْمر ترین پرائیڈ آف پرفامنس اولمپین نوید عالم کینسز کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے۔نوید عالم کی بیٹی نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے، نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم ہسپتال لاہور میں کیموتھراپی ہوئی تھی۔کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبیعت بگڑگئی تھی، طبیعت بگڑنے کیبعد نوید عالم کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ انتقال کر گئے۔اولمپین نوید عالم کو چند ہفتے قبل کینسر کا مرض تشخیص پوا، جس کے علاج کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت سابق اولمپینز اور ہاکی کمیونٹی کی جانب سے علاج معالجہ کے سلسلہ میں کاوشیں کی گئیں اور حکومت سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر اولمپین نوید عالم مرحوم کے علاج کے تمام تر

اخراجات حکومت سندھ کے ذمہ لے لئے گئے تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین محمود آصف ناجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، ممبران قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید، اولمپین ایاز محمود اولمپین وسیم فیروز،

ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف سید ظاہر شاہ, ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، قومی ہاکی کوچز رانا ظہیر، مدثر علی خان، اولمپین سمیر حسین سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام ملحقہ یونٹس سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ایسوسی ایٹ، سیکرٹری سندھ

ہاکی ایسوسی ایشن محم رمضان جمالی، سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی، سیکرٹری کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن ہدائت اللہ، سیکرٹری کے ایچ ای حیدر حسین سمیت پاکستان ہاکی فیملی سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ

نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اولمپین نوید عالم کی وفات پاکستان ہاکی کے لئے صدمہ ہے۔ نوید عالم ایک اچھے ساتھی اور بہترین ہاکی کھلاڑی تھے۔ پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ہم سے بچھڑ گیا۔ اللہ پاک مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز

ہاکی سیریز کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے میچز اولمپین نوید عالم کے انتقال کے سوگ میں منسوخ کردیئے ہیں،میچز کل بدھ کو کو ری شیڈول کردیئے گئے ہیں ۔اولمپیئن رشید الحسن نے کہا کہ نوید عالم کے انتقال سے ہاکی کو بڑا نقصان ہوا، نوید عالم جیسے ہاکی کے کھلاڑی بہت کم ملتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…