بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی آزاد کشمیر کی تصویر جعلی نکلی ”فوٹو شاپ والا لیڈر” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی اور نواز شریف کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو آزاد کشمیر میں ایک ہی مقام پر دکھایا گیا تاہم حکومت نے مریم نواز کی جانب سے کشمیر

سے متعلق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر کوجعلی قرار دے دیا کیونکہ نواز شریف اور مریم نواز کی تصویر میں پیچھے کا منظر بالکل ایک جیسا تھا۔مریم نواز جس جگہ خود کھڑی تھیں اسی جگہ پر والد کی تصویر فوٹو شاپ کر کے شیئر کی۔ مریم نواز یہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کر کے بڑی مشکل میں پڑ گئیں۔جب صارفین کو اندازہ ہوا کہ مریم نواز کی جانب کی جانب سے شیئرکی گئی تصویر فوٹو شاپ ہے تو وہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے لگ گئے اور #فوٹوشاپ_والا_لیڈر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی نکلی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شاید وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ، ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا، کمال ہے۔ محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب وہ خاموش ہوتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…