بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں شاہد خاقان عباسی

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،نیب سے گھبراتا ہوں نہ مقدمات سے، کراچی کی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی

نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں، اسلام آباد اور لاہور کی عدالتوں کی فیصلے پڑھ لیے جائیں تو حقیقت سامنے آجائے گی، ہم نیب اور کیسز سے گھبراتے نہیں، نیب کے چیئرمین بتادیں کس کے غلام ہیں، جو وزراء کہتے تھے کہ ہم نے انہیں پکڑا ہے آج وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں۔ای سی سی کے فیصلوں کا مطابق حکومت کے خلاف 20 کیسز بنتے ہیں، وزیراعظم تو دعویٰ کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ کرپٹ تو حکومت میں بیٹھے ہیں کتنے وزیروں کو نکالا گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار کون ہے، حکومت مہنگی ترین ایل این جی خرید کر بجلی بنا رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے، پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، پاکستان میں ہر لمحہ الیکشن کا لمحہ ہے جتنا جلدی الیکشن ہو اچھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…