اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیب اور حکومت نہیں بتا سکتے انہوں نے جو کیس بنائے وہ کیا ہیں، شاہد خاقان عباسی نے نیب کو سیاسی انجنئیرنگ کا ادارہ قرار دیدیا

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب اور حکومت نہیں بتا سکتے کہ جو انہوں نے کیس بنائے وہ کیا ہیں، نیب سیاسی انجنئیرنگ کا ادارہ ہے۔ جو فیصلے عدالتوں سے آئے ہیں، نیب پڑھ لے تو انھیں پتہ چلے یہ کیا ہیں، ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے۔ میں نے عابد شیر علی کو مشورہ دیا ہے کہ

یہاں انصاف نہیں، آپ کو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، اس بات کا دکھ اور بھی زیادہ ہے کہ عابد شیر علی اس موقع پر موجود نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عابد شیر علی نے پاکستان آنے کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کروالی تھی، میں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ یہاں انصاف نہیں ملے گا، آپ گرفتار ہوسکتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم و رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کا یہ کیس ہی نہیں کہ شاہد خاقان نے کوئی مالی فوائد لیے، ایل این جی ٹرمینل میں کسی غیر شفافیت کا تنازع ہی نہیں ہے، ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری مجاز فورمز نے دی۔فیصلے کے مطابق ایل این جی کنسلٹنٹ کو فیس امریکی امدادی ادارے نے ادا کی، شاہد خاقان کی ہدایت پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا نیب نے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خط وکتابت کے نتیجے میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی ہوئی، نیب نہیں بتا سکا کہ شاہد خاقان دوسری آزاد ریاست پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی میں اثر انداز کیسے ہوسکتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شاہدخاقان کے خلاف واحد مواد سابق سیکرٹری پٹرولیم کا بطور وعدہ معاف گواہ کابیان ہے، وعدہ معاف گواہ کے بیان کی حیثیت اور چیئرمین نیب سے ملی معافی پر ابھی کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل عوامی مفاد میں تھا یا نہیں؟ اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، نیب نہیں بتاسکا کہ شاہد خاقان کو مزید گرفتار رکھنا کیوں ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…