جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بھارتی سفارتکاروں کا افغانستان سے انخلاء، سوشل میڈیا میدان میں آگیا، میمز کی بھرمار ہوگئی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے بعد بھارتی سفارت کاروں اور مبینہ ’را‘ ایجنٹوں کا انخلا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بھارتی سفارت کاروں کے انخلا کی بھارتی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے۔ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانے سے تمام بھارتی عملے

کو واپس بلا لیا گیا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی ہے اور صارفین بھارت کی افغانستان میں صورتحال کا خوب مذاق اڑا تے رہے،ٹوئٹر پر ایک صارف نے قندھار میں بند بھارتی قونصل خانے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تیار شدہ (فرنشڈ) گھر کرائے کے لیے دستیاب ہے۔ ایک صارف نے غالباً کسی بھارتی فلم کا منظر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی عملے کی روانگی پر طنز کیا ہے، تصویر میں متعدد افراد آنکھیں چرائے جارہے ہیں اور تصویر پر لکھا کہ آنکھیں مت ملاؤ، بس چلتے جاؤ۔ ایک صارف نے بھارتی اداکار منوج باجپائی کی کسی فلم کا منظر پوسٹ کیا ہے جس میں وہ چادر ڈھک کر منہ چھپاتے ہوئے فرار ہورہے ہیں،صارف نے اس منظر کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے عملے اور دہشت گردوں کے فرار ہونے سے ملایا ہے۔ایک صارف نے بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ زخمی حالت میں موجود ہیں اور تصویر پہ لکھا کہ مجھ میں تو طاقت ہی نہیں بچی کچھ کرنے کی،صارف نے اس صورت حال کو افغانستان میں بھارتی فوج کی صورت حال سے تعبیر کیا ہے۔ایک اور صارف نیبالی وڈ فلم گینگ آف واسع پور کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں منوج باجپائی دیگر ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسلحے سمیت فرار ہورہے ہیں، صارف نے اس منظر کو افغانستان سے بھارت کے فرار سے تعبیر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…