جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

انکل میرے والد سے جو2ہزار وپے چھینے ہیں وہ میری کالج کی فیس ہےپلیز واپس کر دیں۔۔۔لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں نے طالبہ کی اپیل پر کالج کی فیس واپس کر دی

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)3 ڈاکوئوں نے کالج کی طالبہ سے چھینی گئی کالج فیس رحم کھا کر واپس کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق رفیق آبادماموں کانجن کا زاہد رفیق اپنی پی ایس ای کی طالبہ بیٹی کوموٹرسائیکل پرکالج چھوڑنے جارہاتھا،

تھانہ رجانہ کی حدود میں پل کے قریب انہیں ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور ان سے موبائل فونز سمیت دو ہزار روپے چھین لیے ۔ ڈاکوئوں نے ان کی بیٹی سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون نہ چھینا ۔ طالبہ نے ڈاکوئوں سے کہا ہے کہ انکل میرے والد سے آپ جو جو پیسے لیے ہیں وہ میرے کالج کی فیس ہے میں آپ سے درخواست کرتیں ہوں کہ برائے مہربانی اسے واپس کر دیں ، یہ سننے کے بعد ڈاکوئوںکو طالبہ پر رحم آگیا انہوں نے رقم واپس کر دی اوروہاں سے فرار ہو گئے ۔ دوسری جانب ملزم نے قرضہ سکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلوا کر میڈیکل کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلوایا اور گن پوائنٹ پرایک مکان میں لے گیا جہاں درندہ صفت شخص نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے، انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…