جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دلہے کی ہیلی کاپٹر میں انٹری ، ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (آن لائن )جہلم میں دلہے نے نئی روایت کی بنیاد رکھ دی، دلہے میاں اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر آ پہنچے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے پھالیہ میں دلہا میاں اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر ا? پہنچے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے آنے والی بارات کا پھالیہ جم خانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔جس کے بعد دولہا اپنے اہل خانہ کے ہمرا ہیلی کاپٹر سے اترتا ہے جسے خوب ڈھول کی تھاپ اور شہنائی کے ساتھ شادی ہال لے جایا گیا۔ قبل ازیں مارچ 2021کوٹلی آزاد کشمیرمیں انوکھی بارات،دلہا ہیلی کاپٹرپردلہن لینےجا پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق دولہے نے اپنے بھائی سے ہیلی کاپٹر کی فرمائش کی تھی ۔ برطانیہ کے بزنس مین راجہ راؤف کے بھائی دولہا راجہ زبیرکی فرمائش پر ہیلی کاپٹر منگوا گیا، دلہے کی بارات ہیلی کاپٹر پر لائی گی، دولہے کی فرمائش پر ہیلی کاپٹر اس لیے بک کیا گیا کیونکہ پہاڑی علاقہ مشکل ترین ہوتا ہے۔دوسری جانب منڈی بہائوالدین میں شادی کی انوکھی تقریب میں باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔منڈی بہائوالدین کے میرج ہال میں آئی بارات میں ہیلی کاپٹر کی انٹری نے فضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔مقامی شخص کی شادی کی خوشی میں بیرون ملک سے آئے اس کے بھائیوں نے باراتیوں پر کرنسی نوٹ اور پھول نچھاور کرنے کے لیے خاص طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا تھا۔ہیلی کاپٹر سے کافی دیر تک پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے جاتے رہے جس سے فضا میں نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…