جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بیوی شوہر سے صرف اس کا وقت ،توجہ چاہتی ہے،رشتے خراب ہونے کی 80 فیصد وجہ مرد ہوتے ہیں، منیب بٹ

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے رشتوں کے خراب ہونے یا ٹوٹنے کا ذمہ دار مردوں کو ٹھہرادیا ہے۔منیب بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں میاں بیوی کے رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیوی جو گھر پر شوہر کا انتظار کررہی ہوتی ہے اسے شوہر سے صرف اس کا وقت اور توجہ چاہیے ہوتی ہے،

اسے آپ سے ایسی کوئی امید نہیں ہوتی کہ آپ اسے چاند پر لیکر جائیں۔انہوں نے کہا کہ بیوی کو شوہر کا صرف دھیان چاہیے اگر پورا دن گزرنے کے بعد آپ کو وہ کوئی بات بتا رہی ہے تو آپ کم سے کم اسے سْنیں تو سہی۔اداکار نے کہا کہ مرد اکثر اپنی بیویوں کی باتوں کو سْننے سے ہی انکار کردیتے ہیں اور نہ سْننے کے لیے فضول بہانے ڈھونڈتے ہیں جیسے کہ ابھی میچ دیکھ رہا ہوں بعد میں بتانا اور سر میں درد کیا ہوا ہے تم نے بول بول کر۔منیب بٹ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھئی! کم از کم آپ اس کی بات سْن تو لو، اس کے پاس آپ کے علاوہ اور ہے ہی کون؟ یا تو وہ آپ کو بتائے گی یا پھر وہ اپنی امی کو کال کرکے بتائیگی امی آج یہ ہوا۔اداکار نے رشتوں کے خراب ہونے یا ٹوٹنے کا ذمہ دار مردوں کو ٹھہرا تے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتے کے خراب ہونے کی وجہ 80 فیصد مرد ہوتے ہیں، عام طور پر ہمارے معاشرے میں عورتیں بْری نہیں ہیں یہ مرد ہیں جن میں خامیاں ہیں۔انہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ مردوں نے باہر بھی جانا ہے، دوستوں میں بھی جانا ہے ، اپنے گھر پر ٹائم بھی نہیں دینا اور کچھ حضرات تو ایسے ہیں کہ جنہوں نے گھر پرخرچہ بھی نہیں دینا۔‘منیب بٹ نے کہا کہ بیگم کو گھر پر چھوڑ کر بچوں کو چھوڑ کر باہر عیاشی کرنی ہے، یہ سارے جو جراثیم ہیں ناں، یہ مردوں میں ہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…