عابد شیر کو مشورہ دیا یہاں انصاف نہیں، آپ کو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟ شاہد خاقان

11  جولائی  2021

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے عابد شیر علی کو مشورہ دیا ہے کہ یہاں انصاف نہیں، آپ کو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے،

اس بات کا دکھ اور بھی زیادہ ہے کہ عابد شیر علی اس موقع پر موجود نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عابد شیر علی نے پاکستان آنے کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کروالی تھی، میں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ یہاں انصاف نہیں ملے گا ، آپ گرفتار ہوسکتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب اور حکومت نہیں بتا سکتے کہ جو انہوں نے کیس بنائے وہ کیا ہیں، نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو فیصلے عدالتوں سے آئے ہیں، نیب پڑھ لے تو انھیں پتہ چلے یہ کیا ہیں، ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان شرمناک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کی تابعداری اور جی حضوری میں اخلاقیات ، اقدار، روایات اور وضع داری سب برباد کر دیا ہے ،پہلی معیشت کا جنازہ نکالا ، پھر ثقافت کا جنازہ نکالا اور اخلاقیات تباہ اور برباد کر دیا ہے ،اپنے منصب اور خیبر پختونخواہ کی روایات کا لحاظ کریں اپنی بد کلامی بند کریں ،کیا یہ پشتون ولی کے محافظ کی زبان ہے ، شرم آنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے والے شہبازشریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو قابل ِ ترس لوگ گندی زبان استعمال پہ اْتر آئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیانعمران صاحب کی تربیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے لوگ تو غیرت مند اور عزدار ہیں اپنے دشمن کے لئے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے ہم تو صرف سیاسی حریف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شْریف نے پنجاب کو 5500 MW بجلی دی، موٹر وے ,

سڑکوں کے جال، سینکڑوں ہسپتال سکول اور یونیورسٹیاں دی ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے پنجاب کے لوگوں روزگار ، ترقی ، پبلک ٹرانسپورٹ ، صفائی کا نظام دیا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جو لوگ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا گند صاف نہیں کر سکتے انھوں نے اپنی زبان سے پورے ملک کو گندہ کر دیا ہے ،عمران خان نے

اپنی بد زبان ، نالائقی ، نااہلی ، بد اخلاقی اور چوری سے ملک برباد کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ 8 سال میں خیبرپختونخوا میں ایک اینٹ اور ایک منصوبہ نہ چلا سکے وہ صرف گندی زبان چلا سکتے ہیں،پنجاب میں ترقی کی بات کرنے سے پہلے 120 ارب کے بی آرٹی کے کھڈوں کے عبرت انگیز منصوبے کو دیکھ لیا کریں ۔ انہوں

نے کہاکہ جو لوگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ٹپکتی چھت ٹھیک نہ کرسکے، پشاور کو کوڑا دان بنادیا، وہ پنجاب کی ترقی کی بات کرتے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ 9 سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو پینے کا صاف پانی، کالج، سکول، ہسپتال نہ دے سکے وہ پنجاب کی ترقی کی بات کرتے ہیں؟،جن لوگوں کو خیبرپختونخوا میں کچا گھر اور غریب نظر نہیں آتے، انہیں پنجاب کی ترقی کی سمجھ نہیں آ سکتی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…