جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

جیل میں قیدیوں کے ساتھ جانوروں سے بھی برا سلوک کیا جاتا ہے،سیاسی جماعت کے 4 قیدی نئے آنیوالے قیدیوں سے ہزاروں روپے طلب کرتے ہیں،ضمانت پر رہا ہونے والے فدا حسین مہر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی)سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں پر تشدد اور بااثر قیدیوں کی جانب سے نئے آنے والے ملزمان سے بھاری رقم کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔رقم نہ دینے کی صورت میں انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔گورنر سندھ نے سینٹرل جیل میں قیدیوں سے ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے اے آئی جی جیل خانہ جات سے

رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی سے ضمانت پر رہا ہونے والے فدا حسین مہر نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں قیدیوں کے ساتھ جانوروں سے بھی برا سلوک کیا جاتا ہے۔ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 4قیدی نئے آنے والے قیدیوں 50ہزار روپے طلب کرتے ہیں اور نہ رقم نہ دینے پر انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ایم کیو ایم کے قیدیوں کا کہنا ہے کہ وہ 9لاکھ روپے بھتہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو دیتے ہیں۔اگر ان کو پیسے نہیں ملتے ہیں تو وہ قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کے سامنے ان پر تشدد کرتے ہیں تاکہ ان کے اہل خانہ رحم کھاکر ان کے پیسے دیدے۔جیل میں قید 75فیصد لوگ بے گناہ ہیں۔جیل کے اندر چرس،ماوا،گٹکا اور تمام نشہ باآسانی دستیاب ہے۔قیدیوں کے انچارج بزرگ افراد کا بھی احترام بھی نہیں کرتے ہیں ان کو داڑھی سے پکڑ کر مارا جاتا ہے۔فدا حسین مہر نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی ایما پر ہونے والے قیدیوں پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیا جائے۔دریں اثناء گورنرسندھ عمران اسماعیل نے فدا حسین مہر کے انکشافات کا نوٹس لیتے ہوئے اے آئی جی جیل خانہ جات سے مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں پر تشدد اور بااثر قیدیوں کی جانب سے نئے آنے والے ملزمان سے بھاری رقم کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…