پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نئی آٹو پالیسی کے بعدمزید2 کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) یونائیٹڈ موٹرز اور پرنس ڈی ایف ایس نے بھی اپنے چند ماڈلز کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ جن میں یونائٹڈ براوو، یونائٹڈ الفا اور پرنس پرل  بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یونائٹڈ براوو(United Bravo)کی قیمت میں 69ہزار روپے کمی کی گئی ہے

جس کے بعد وہ 10لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 10لاکھ 30ہزار روپے پر آ گئی ہے۔ یونائٹڈ الفا کی قیمت میں 95ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے ساتھ اس کی قیمت 14لاکھ 45ہزار روپے سے کم ہو کر 13لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی ہے۔پرنس پرل کی قیمت پہلے 11لاکھ 99ہزار روپے تھی جس کی قیمت میں 88ہزار روپے کمی کی گئی ہے اوراس کی نئی قیمت 11لاکھ 11ہزار روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں یونائیٹڈ موٹرز کی طرف سے یونائٹڈ براوو کی قیمت میں 2لاکھ 40ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس سے اس کی قیمت 9لاکھ 85ہزار روپے سے بڑھ کر 11لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی تھی۔اسی عرصے میں پرنس پرل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک، دو روز میں ہوجائے ہوگا، آٹو سیکٹر سب سے بڑا سیکٹر ہے جسے بہتر بنا کر برآمد کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،پہلا ہدف معیشت کا پہیہ چلانا تھا، پچھلے سال ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں بنیں، نئی آٹو پالیسی کے تحت ہمارا ہدف ہےکہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں اور اگلے سال کم از کم 3 لاکھ تک پہنچے،جیسے ہی ہم نوکریاں بڑھائیں گے اس سیکٹر میں اس سال تقریباً 3 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…