اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاریاں جاری رکھی جائیں،آرمی چیف کا خصوصی پیغام

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھی جائیں، مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ، سکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں، کورونا وباء کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،

جہاں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی، انتظامی امور سمیت کور کے زیر اہتمام جاری وار گیمز پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے وار گیمز میں آ پریشنل منصوبہ بندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا، اور اسٹرائیک کورفارمیشن کے مستقبل سے متعلق تربیتی امور کی تعریف کی، آ رمی چیف نے گیریژن افسران سے خطاب میں علاقائی و سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بدلتی صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں، ہمیں کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہوگا،آ رمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کر رہا ہے، مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں، آ رمی چیف نے کہا کہ کورونا روک تھام میں تمام رینکس نے سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایس او پیز پر عمل یقینی بنانا ہوگا، کورونا وبا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے، قبل ازیں آ رمی چیف کے منگلا پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 سے 50 ہزار غیر ملکی کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ

پاکستان میں 70 سالوں کے دوران 40 سے 50 ہزار غیر ملکی آئے جن کا اتا پتہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اب پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ تمام ویزے آن لائن کر دیے گئے ہیں،غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاوَنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی انہوں نے کہاکہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کے لیے

لائحہ عمل بنارہے ہیں،کالعدم تحریک لبیک سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کا فیصلہ کابینہ میں ہو گا، کابینہ کالعدم قرار دیتی ہے تو ٹی ایل پی کالعدم ہو جائے گی ورنہ نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے، بلو رانی کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ ٓزاد کشمیر میں بلا جیتے گا، عمران خان کشمیر جا رہے ہیں، تحریک انصاف کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…