اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹیل مل سے مزید سینکڑوں افسران و ملازمین کو فارغ کردیا گیا

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹیل مل سے مزید350افسران و ملازمین کو فارغ کردیا گیا جبکہ دوسری جانب اسٹیک ہولڈرز گروپ نے برطرف کئے ملازمین کو بحال اور اسٹیل مل کو چلانے کی پیشکش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے مزید100ایگزیکٹیو اور 250ملازمین جو برطرفی کے پروانے تھما دیئے گئے

جس کے بعد اب تک ادارے سے جبری برطرف کئے گئے ملازمین کی تعداد 5400سے زائد ہوگئی ہے،اس سے قبل پہلے مرحلے میں اسٹیل مل سے 4544اور دوسرے مرحلے میں 509ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جبکہ اب مزید350ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے،وفاقی کابینہ نے جون2020میں اسٹیل مل سے 9350ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دی تھی،جبری برطرف کئے گئے ملازمین کو جولائی کی تنخواہ ادا کی جائیگی،ملازمین کی جبری برطرفیوں کے باوجود اب تک اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے ادارے کی بحالی کے سلسلے میں کسی قسم کا پلان ترتیب نہیں دیا جاسکا ہے اور نہ ہی جبری برطرف کئے گئے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی جاسکی ہے،دوسری جانب اسٹیک ہولڈرز گروپ اور اسٹیل مل کی مزدور تنظیموں نے ادارے سے مزید ملازمین کی برطرفیوں کی شدید مذمت کی ہے،اسٹیک ہولڈرز گروپ کے کنوینر ممریز خان نے حکومت کو ایک بار پھر اسٹیل مل کو بحال کرنے کی پیشکش دہراتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف اسٹیل مل کو مقامی وسائل سے چلایا جائیگا بلکہ برطرف کئے گئے تمام ملازمین کو بھی ملازمتوں پر بحال کیا جائیگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان غیر ضروری اقدامات سے ہٹ کر ادارے کو مالی نقصان پہنچانے والوں کا تعین کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے،اسٹیل مل کی تباہی کی ذمہ دار نا اہل انتظامیہ اور بورڈ اراکین کا کڑا احتساب کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کا خسارہ اور واجبات625ارب روپے سے بڑھ کے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں ہی ادارے کو160ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…