اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہونڈا نے ”سٹی“ کا نیا ماڈل لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ہونڈا کی نئی گاڑی سٹی 12 جولائی کو پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مئی سے بکنگ جاری ہے اور اب تک متعدد افراد نے اسے بک بھی کرایا ہے مگر اب تک کسی نے گاڑی کو دیکھا بھی نہیں۔رپورٹس کے مطابق نئی ہونڈا سٹی 5 ورژنز میں دستیاب ہوگی جس میں سے 2 میں 1200 سی سی انجن ہوگا

جبکہ باقی 3 میں 1500 سی سی انجن دیا جائے گا۔1200 سی سی انجن 89 ہارس پاور جبکہ 1500 سی سی انجن 118 ہارس پاور فراہم کرے گا۔یہ ورژن سٹی 1.2 ایل مینوئل، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی پر مشتمل ہوں گے۔ہونڈا سٹی مارکیٹ میں ٹویوٹا یاریز، چینگن ون، پروٹون ساگا اور دیگر کو ٹکر دے گی۔قیمت کے بارے میں ابھی یقین سے کہنا مشکل ہے مگر اس کی ممکنہ قیمت 33 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کی سب سے بڑی رکشہ ساز کمپنی سازگار کو حوال ایچ 6 اور جولیون کی پیداوار کیلئے حکومت کا گرین فیلڈ اسٹیٹس مل گیا۔کمپنی پہلے ہی اپنی دو نئی گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کرچکی ہے جن میں دو ہزار سی سی کی حوال ایچ 6 کے نرخ 63 لاکھ روپے اور 1500 سی سی کی ٹربو جولیون کی قیمت 55 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔ دونوں گاڑیاں 5 سیٹر کراس اوور ایس یو ویز جیسا کہ کیا اسپورٹیج، ہونڈائی ٹکسن، پروٹون ایکس 70، ڈی ایف ایس کے گلوری 580 اور ایم جی ایچ ایس کی کیٹیگری کی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے سازگار کمپنی کو گرین فیلڈ اسٹیٹس ملنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت نئے کار ساز اداروں کو ٹیکسوں میں چھوٹ سمیت دیگر مراعات ملتی ہیں۔سازگار کمپنی نے چین کے کار ساز ادارے

بی اے آئی سی کے ساتھ مل کر پاکستان کی کار مارکیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔کمپنی ویب سائٹ کے مطابق حوال چین میں سب سے زیادہ ایس یو وی فروخت کرنیوالی کمپنی ہے جس نے ہنڈائی اور ایم جی موٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ گریٹ وال موٹرز کی ذیلی کمپنی ہے، جس کی خاص توجہ ایس یو ویز اور پک اپس پر

ہے۔سازگار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے جو جاپان سمیت 20 ممالک کو تین وہیلر گاڑیاں برآمد کرتی ہے۔ اس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 24 ہزار یونٹس ہے۔ابتدائی طور پر صنعت کو توقع تھی کہ گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کرنیوالی نئی کار ساز کمپنیاں رواں سال کے اختتام تک اپنی گاڑیاں لانچ کردیں گی تاکہ پالیسی کے مطابق

مراعات سے استفادہ کرسکیں۔تاہم اب ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گرین فیلڈ اسٹیٹس کی حامل کمپنیاں اس سال کے اختتام کے بعد بھی نئی گاڑیاں لانے کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کرسکتی ہیں۔ پالیسی کے تحت پانچ سالہ ٹیکس مراعات جون 2026 کے بعد دستیاب نہیں ہوں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ جون 2021 کے بعد متعارف کرائی گئی گاڑیاں مکمل پانچ سال تک ٹیکس مراعات حاصل نہیں کرسکیں گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…