منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

2023 کے انتخابات سے قبل رنگ روڈ منصوبہ مکمل انکوائری بھی جاری رہے گی ،غلام سرور خان کا اعلان

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاہے کہ 2023 کے انتخابات سے قبل رنگ روڈ منصوبہ مکمل ہوگا ، انکوائری بھی جاری رہے گی ،راولپنڈی مین پانی کے ذخائر بڑھانے کیلئے پانچ ڈیمز بنائے جائیں گے،زیر تعمیر دو ڈیمز رواں سال مکمل کرلیں گے،افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن قائم ہو گا،پاکستان کی سرزمین کو کسی اور

ملک کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا،فیٹیف کے 26 نقاط پر عمل کر دیا،ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے،پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے،اپوزیشن مین کوئی دم خم نہیں ،انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،اپنی پالیسیوں کی بنا پر 2023 کا انتخاب بھی پی ٹی آئی جیتے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہاکہ خارجہ

پالیسی پر ایک کلیرٹی آئی،پارلیمانی رہنماؤں کو بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح بجٹ آسانی سے پاس ہوا،حالیہ بجٹ گزشتہ 3 بجٹ کے مقابلہ متوازن ہے۔ انہوں نے کہاکہ 6سو ارب 9سو ارب پی ایس دی پی فنڈ کر دیا گیا ہے،ساڑھے 12 ایکڑ کی زمین مالک کو مدد ملے گی ،کسان کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ رنگ روڈ ہمارا

شہر میں سب سے اہم ہے،2023 کے انتخابات سے قبل رنگ روڈ منصوبہ مکمل ہوگا ،رنگ روڈ کی ری الائنمنٹ کر دی گئی ہے،جس سے مجموعی تخمینہ میں کمی آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے لیے 5 ڈیمز کی ایلو کیشن کی گئی ہے ،مجاہد اور مہوٹہ ڈیم اس سال مکمل ہوگا ،دادوچہ اور پاپین ڈیم اس سال شروع ہوگا ،چاہان ڈیم تکمیل کے قریب ہے، اس

کیلئے پانی اسکیم کے لیے 94 کروڑ رکھا گیا ہے ،ڈیم بننے سے زیر زمین پانی کا لیول بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ کے ساتھ پینے کا صاف پانی بھی اہم منصوبے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنے حلقہ میں پانچ ڈگری کالج بنائیں گے،دھمیال میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے ملک کو سب سے زیادہ ضرورت سکلڈ میں پاوور

کی ہے،اوورسیز میں سکلڈ میں پاوور کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں 75 لاکھ پاکستانی موجود ہین،29 بلین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ چکری اور گرجا روڈ کی کشادگی کی جائیگی،میرے حلقہ میں ساڑھے پانچ ارب کا ترقیاتی پیکج دو سال میں خرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے فنڈز سے بھی میرے

دونوں ایم پی ایز ایک ایک ارب روپے ترقیاتی پیکج پر خرچ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار نے جو ہسپتال شروع کیا اس کی تکمیل کے لئے بھی 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فارن پالیسی تشکیل دی گئی ہے،عمران خان ایسا لیڈر ہے جس ملت اسلامیہ کی لیڈر شپ میں ایسا موقف اپنایا ہوجس نے

کہا کہ ملک کو کسی اور کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن قائم ہو گا،پاکستان کی سرزمین کو کسی اور ملک کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی ڈرون حملے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن اسکے نتائج بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ فیٹیف کے 26 نقاط پر عمل کر دیا،ہندوستان

دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے،اس پر فیٹف کا کوئی قانون نافذ نہیں کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس گئے لیکن مزید بجلی،گیس مہنگی کرنے اور ٹیکس لگانے کا کہا گیا،لیکن ہم نے کہا ڈکٹیشن نہیں لیں گے ،اب پاکستان اپنی انا اور بقا کے لئے کھڑا ہو گیا،اب ہم انصاف،انسانیت اور خودمختاری کے لئے عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی

خواہش پر 8 گھنٹے ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی،آرمی چیف بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی رہنمائوں کے سوالات کے کے جواب دیئے گئے اور انکی تجاویز بھی لی گئیں،قومی سلامتی پر پارلیمانی رہنمائوں کو مزید ایک سیشن کی بھی آفر کی ہے ،معیشت ٹھوس بنیادوں پر کھڑی کر دی ہے،پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے،اپوزیشن مین کوئی

دم خم نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،اپنی پالیسیوں کی بنا پر 2023 کا انتخاب بھی پی ٹی آئی جیتے گی ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے پاس اس وقت کوئی اڈہ نہیں،نہ مزید دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا بھی کوئی جہاز تکنیکی مسئلہ پر ہمارے ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان کے آٹھ ساری سرحد کو سیل کر دیا گیا،چمن سے ایران سرحد پر بھی کافی حد تک باڑ لگائی جا چکی ہے ،افغانستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو سرحد کے ساتھ ہی رکھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…