جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹرعطاالرحمن نے پاکستان میں کروناکی نئی قسم کی موجودگی کاامکان ظاہرکردیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں قوی امکان ہے کہ کرونا وائرس کا نیا ڈیلٹا ویرینٹ پہنچ چکا ہو ،تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہت ممکن ہے کہ

یورپ سے کرونا کا نیا ڈیلٹا ویرینٹ پاکستان پہنچ چکا ہو۔ برطانیہ اور بھارت میں یہ ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کرونا وائرس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سب سے زیادہ مہلک قسم جلدی چھاجاتی ہے تاہم ابھی تک پاکستان میں الفا ویرینٹ رہا۔ڈاکٹرعطا الرحمن نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے ویرینٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے علاوہ ڈیلٹا پلس ،ایپسلون ویرینٹ سمیت کئی دیگر ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس ویرینٹ خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرعطا الرحمن نے کہاکہ کرونا ویکسین ایک حد تک ان ویرینٹ سے بچاتی ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ زیادہ بہتر ویکسین تیار کی جائے۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وائرس کی مزید لہر آسکتی ہے اور اس سے نبٹنا اہم ہوگا۔ حکومت روزانہ کی بنیاد پر کرونا کے پھیلائو کے عمل کی نگرانی کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…