جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

امریکا نے امداد کا طعنہ دیا، مگر پاکستانیوں کی قربانیوں پر کیسے وضاحت دے گا؟، مراد سعید

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ کو اڈے دینے سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئے گی پاکستان نے جو مؤقف اپنایا اب اس پر کھڑا رہے گا، دنیا بھی بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نائن الیون کے بعد

عمران خان کہتے تھے افغانستان میں امن چاہیے کیوں کہ افغانستان میں امن ہوگا تو اس سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی وہی ہیجو کل وزیراعظم عمران خان نے بیان کی، افغان اپنے ملک سے متعلق جو بھی فیصلہ کرینگے پاکستان ان کیساتھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔امریکا کو اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر انہوںنے کہاکہ دنیابھی آج بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے، پاکستان واضح کہہ چکا پاکستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوسکتی، پاکستان نے جو مؤقف اپنایا اب اس پر کھڑا رہے گا۔وزیرمواصلات نے کہا کہ ہم امن میں تو اتحادی بن سکتے ہیں لیکن جنگ میں نہیں بنیں گے، پاکستان اب کبھی بھی کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب پاکستان نے آگے بڑھنا ہے، ماضی میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔امریکی جانب سے کہا جاتا تھا کہ ہم آپ کو امداد دے رہے ہیں، مراد سعید نے کہا کہ پاکستان نے امداد کے بدلے 70 ہزار اپنوں کی قربانیاں دی ہیں اور جو قربانیاں دیں امریکا اس پر کیسے وضاحت دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…