جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

پاک آرمی کی طاقت میں مزید اضافہ، بیڑے میں جدید جنگی ٹینکس کی شمولیت

datetime 1  جولائی  2021 |

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک آرمی نے جدید وی ٹی فور ٹینکس کی پہلی کھیپ بیڑے میں شامل کر لی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر منگلا لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمرڈ ڈویڑن کا دورہ کیا اور وی ٹی فور ٹینکس کی پہلی کھیپ کا معائنہ کیا۔

میجر جنرل راشد محمود نے ٹینکس کی پہلی کھیپ کے معائنے کے حوالے سے کور کمانڈر کو بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے ٹینکس کی نقل و حرکت اور قابلیت کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور ان کے بیڑے میں آسانی سے شمولیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔چین کے سرکاری آرمرڈ وہیکل مینوفیکچرر ‘نورِنکو’ کے تیار کردہ ‘وی ٹی 4’ ٹینکس کے ڈیلوی کا آغاز گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا۔تھائی لینڈ اور نائیجیریا کے بعد چین سے یہ ٹینکس خریدنے والا پاکستان تیسرا ملک ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں آرمرڈ کور میں شمولیت کے بعد پاک آرمی نے جہلم کے قریب تِلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں ٹینک کا عملی مظاہرہ کیا تھا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس مظاہرے کا معائنہ کیا تھا۔بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیڑے میں شمولیت کے بعد ٹینک کو اسٹرائیک فارمیشن کے زیر استعمال لایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ وی ٹی 4 دنیا کسی بھی جدید ٹینک کا مقابلہ کر سکتا ہے جو مربوط تحفظ، جدید ترین جنگی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔  پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک آرمی نے جدید وی ٹی فور ٹینکس کی پہلی کھیپ بیڑے میں شامل کر لی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر منگلا لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمرڈ ڈویڑن کا دورہ کیا اور وی ٹی فور ٹینکس کی پہلی کھیپ کا معائنہ کیا۔میجر جنرل راشد محمود نے ٹینکس کی پہلی کھیپ کے معائنے کے حوالے سے کور کمانڈر کو بریفنگ دی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…