جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خامنہ ای کی طرف سے نئے ایرانی صدر کو 5 اہم نوعیت کی ذمہ داریاں سونپی جائینگی

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے حال ہی میں منتخب ہونیوالے صدر ابراہیم رئیسی کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتہائی مقرب صدور میں شمار کیا جاتا ہے۔ خامنہ ای کو ایران کے ولایت فقیہ کے نظام میں فیصلہ کن اتھارٹی کا درجہ حاصل ہے اور ان کے اشاروں کے بغیر کسی شخصیت کا کرسی صدارت پر فائز ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔خامنہ ای

کی طرف سے نئے صدر کو پانچ اہم نوعیت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں صدر کو سپریم لیڈر کے بعد دوسرا اہم ترین منصب حاصل ہوتا ہے۔ سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کی سب سے بڑی ذمہ داری صدر پر عاید ہوتی ہے۔ سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کی قیادت صدر کو سونپی جاتی ہے۔ صدر سپریم لیڈر کی وفات یا ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ناکام رہنے کی صورت میں نئے رہبراعلی کا انتخاب کراتا ہے۔ایران کا نیا رہبراعلی کون ہوگا؟ اس سوال کے بارے میں کئی قیاس آرائیاں پائی جا رہی ہیں۔ مرشد اعلی کے لیے متوقع طورپر موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحب زادے مجتبی خامنہ کا نام لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نئے صدر ابراہیم رئیسی بھی خامنہ ای کے جانشین ہوسکتے ہیں۔تیسری اہم ذمہ داری جو خامنہ ای کی طرف سے نئے صدر کو سونپی جائے گی وہ ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہے۔ پچیس اپریل کو موجودہ وزیر

خارجہ جواد ظریف کی ایک آڈیو لیک ہوئی جس میں انہیں پاسداران انقلاب پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے سنا جا سکتا ہے۔ نئی ایرانی حکومت کو ایسی خارجہ پالیسی ترتیب دینا ہوگی جوسپریم لیڈر کی ہدایت کے مطابق ہو۔ دوسری الفاظ میں ابراہیم رئیسی کو ایسی خارجہ پالیسی بنانا ہوگی جس پر سپاہ پاسداران انقلاب بھی مطمئن ہو۔نئے صدر اور ایرانی پارلیمنٹ کے

درمیان تعلقات کو متوازن رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران ایران کی مجلس شوری اور صدر حسن روحانی کے درمیان بعض ریاستی معاملات میں کشیدگی رہی ہے۔ یہ کشیدگی فروری 2020 میں ایران میں مجلس شوری کے انتخابات میں شدت پسندوں کی جیت کے بعد اور بھی بڑھی۔گذشتہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں

ایران کی شورائے نگہبان نے بیشتر اصلاح پسند اور اعتدال پسند سیاست دانوں کیکاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔اسی طرح حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اعتدال پسند رہ نماں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے ابراہیم رئیسی کی جیت یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔پانچویں ذمہ داری جو نئے ایرانی صدر کو سونپی جائے گی وہ آنے والے برسوں میں حکومت کے خلاف کسی قسم کے احتجاج کو روکنا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…