اسلام آباد(آن لائن )وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد نے پرائمری اور مڈل کے ہزاروںطلبہ کے اس سال ہونے والے امتحانات کی منسوخی کے بعد ان کی لاکھوں روپے فیس واپس کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ایف ڈی ای کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اکرام علی ملک اور شعبہ امتحانات کے دلیرانہ فیصلے کا والدین ،اساتذہ اور طلبہ نے خیرمقدم کیا نیز پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے
مرکزی صدر ڈاکٹرمحمد افضل بابر نے کہا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نئے احکامات کیوجہ سے نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا اعتماد کا رشتہ اور مضبوط ہوا ہے یاد رہے اسلام آباد میںہرسال تقریباً25ہزارسرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ جماعت پنجم کا مرکزی امتحان وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر سایہ دیتے ہیں ۔جن میں سے تین سو(150بوائز،150گرلز)کو تین سال (مڈل کرنے تک)کے لئے ماہانہ200روپے وظیفہ دیا جاتا ہے ۔اسی طرح جماعت ہشتم کے بھی ہزاروں طلبہ کا امتحان لیکردوسو(100بوائز،100گرلز)کوتین سو روپے ماہانہ دوسال (میٹرک کرنے تک) وظیفہ دیا جاتا ہے لیکن اس سال پرائمری اور مڈل سٹینڈرڈ امتحانات کے لئے ہزاروں طلبہ نے فیس اور فارمز توجمع کروائے مگر امتحانات لینے کا حکم متعلقہ اداروں کو دے دیا گیا۔اس سلسلہ میں پی ایس این کے صدرافضل بابر نے مزید کہا کہ جماعت پنجم اور ہشتم کے مرکزی امتحانات ختم کرکے امتحانی فیس واپس کرنا احسن اقدام ہے لیکن جماعت ششم اور نہم میں داخلہ پالیسی کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات اور وظائف کے وسائل کا بہت بڑانقصان ابھی طے کرنا باقی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ہماری وزیر تعلیم اور ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی ای سے اپیل ہے کہ مزید مشکلات سے بچنے کے لئے فلفور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرتے ہوئے وزیراعظم کے
نعرے کو عملی جامہ پہنائیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت نرسری سے ساتویں جماعت کے بچوں کر پروموٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت نرسری سے ساتویں کلاس کے بچوں کر پروموٹ کرنے اور آٹھویں جماعت کے مخصوص مضامین میں امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے 18 جولائی سے 2 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔