بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ غیر ملکی زرِ مبادلہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی سطح عبور کرگیا

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے آنے والا غیر ملکی زرِ مبادلہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی سطح عبور کرگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اچھی خبر موصول ہوئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے مزید سنگِ میل عبور کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی جانے والی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ 2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد سے اکاؤنٹس اور ڈپازٹس نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اکاؤنٹ 100 سے زائد ممالک کے تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے کھولے گئے ہیں جس سے آر ڈی اے کے پھیلاؤ اور حکومت اور مرکزی بینک کو ملک کے بیرونی اکاؤنٹ کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے 10 ستمبر 2020 کو کیا تھا، اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کی مشترکہ قدم تھا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے تجارتی بینک بھی شامل تھے۔آر ڈی اے کا بنیادی مقصد ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں ڈپازٹ پر بہت زیادہ منافع کی پیش کش کرکے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو راغب کرنا ہے۔آر ڈی اے تارکین وطن پاکستانیوں (این آر پی) کے لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ وہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹلز کے ذریعے کسی برانچ کا دورہ کیے بغیر پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکیں۔این آر پیز اب ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات حاصل کرسکتے ہیں جن میں پاکستان میں آن لائن بینکنگ تک

رسائی، مقامی فنڈز کی منتقلی، یوٹیلیٹی بلز اور ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سرکاری بلز، اسٹاک ایکسچینج اور ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری وغیرہ کا مکمل واپسی کے ساتھ آپشن موجود ہے۔آر ڈی اے کا آغاز 8 کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا تاہم بعد میں متعدد بینکوں نے اس اقدام میں شمولیت اختیار کی کیونکہ بینکرز کے

مطابق یہ سرمایہ کاری کے لیے متنوع مصنوعات اور شعبے پیش کرتا ہے۔مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے ایک بچت اسکیم، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کا بھی آغاز کیا تھا جو اکثر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ شرح سود کی پیش کش کرتی ہے۔خریدار 5 سال کے لیے سرمایہ کاری کرے تو ڈالر میں سب سے زیادہ شرح سود 7 فیصد اور مقامی کرنسی میں 11 فیصد حاصل کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…