منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو اگلے دن آجائیں گے، شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو اگلے دن آجائیں گے۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا علاج نہیں چل رہا ہو تو وہ واپس آجائیں گے، ان کی صحت یابی کیلئے تین آپریشن

ضروری ہیں، ہم نے کہا نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو وہ اگلے دن آجائیں گے۔شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف کو مفرور قرار دیا گیا ہے ان کی سزائیں بحال ہیں، وہ واپس آئیں گے تو اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔بجٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہوگئے کہ بجٹ بنا ہی نہیں سکتے، تاریخ کا پہلا بجٹ ہے وزیر خزانہ نے ریلیف دینے کی بات تک نہ کی، شوکت ترین بجٹ میں یہ تک نہ کہہ سکے کہ مہنگائی کنٹرول ہوگی، بجٹ میں اتنی کوتاہیاں ہیں کہ رقم پوری ہی نہیں ہوسکتی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ کے اہداف پورے کرنے کے لیے حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائے، حکومت کو نئے ٹیکس لگانے ہوں گے پھر بجٹ اہداف پورے ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسمبلی میں بولنے نہیں دیا گیا، کمیٹی میں موجودگی الگ اور بولنے کی اجازت دینا الگ ہوتا ہے، کمیٹی میں شامل لوگوں نے بل پر تحفظات تحریری دیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تو نہیں بتایا کہ امریکہ نے اڈے مانگے ہیں، وزیر خارجہ نے پارلیمان میں نہیں بتایا کہ ایسا کچھ مانگا گیا ہے، حکومت کو چاہیے تھا کہ امریکا نے اڈے مانگے ہیں تو پارلیمان میں اعتماد میں لیتے، حکومت معاملہ پارلیمان میں لاتی تو ہم حقائق کو دیکھ کر جواب دیتے۔شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمان میں بتاتے کہ بائیڈن نے اڈے مانگے میں نے انکار کیا، امریکا نے اڈے مانگے ہی نہیں تو انکار کیسے کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…