اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اہم کمپنی نے جہیز دینے اور لینے والو ں کو نوکری نہ دینے کا اعلان کردیا

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( آن لائن )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک کمپنی نے جہیز دینے اور لینے والوں کو نوکری نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی نئی پالیسی میں اس شق کو ایمپلائمنٹ کانٹریکٹ کا حصہ بنایا ہے جس کے تحت جہیز لینے اور دینے والے ملازمین کو ایریز گروپ میں

ملازمت کا موقع نہیں مل سکے گا۔رپورٹ کے مطابق گروپ نے انسداد جہیز کا ایک سیل بھی قائم کیا ہے اور کمپنی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔کمپنی کے مالک نے اس ضمن میں کہا ہے کہ یہ دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ ایک نجی کمپنی نے ملازمین کے معاہدے میں انسداد جہیز پالیسی کی شق رہی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھارت اور پاکستان سمیت 14 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی کی مْدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ بھارت اور 13 دیگر ممالک پاکستان، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگینڈا، زیمبیا، ویت نام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور ساؤتھ افریقہ سے مسافر پروازوں کی یو اے ای آمد پر عائد پابندی کی مْدت 21 جولائی کی رات 12 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔ چند روز پہلے حکام نے پاکستانی مسافروں کے امارات واپسی پر عائد پابندی کی مْدت میں 7 جولائی تک توسیع کی تھی تاہم اب نئے اعلان کے مطابق یہ پابندی بڑھا کر21 جولائی تک کر دی گئی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اب عید الاضحی سے پہلے امارات واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اور یہ امکان بھی ہے کہ 21 جولائی کے بعد پابندی میں مزید توسیع ہو

سکتی ہے۔ اس فیصلے نے ہزاروں پاکستانیوں کو مایوس کر دیا ہے۔ کیونکہ امارات جلد واپسی نہ ہونے سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ جبکہ کئی پاکستانیوں کے امارات میں تعلیم کا سلسلہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ 12 مئی سے پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والی مسافر پروازوں پر بھی عائد کی گئی تھی۔جس کی وجہ ان ممالک میں کورونا کیسز بڑھنا بتائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…