بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم کے ایم پی اے کے گھر کے باہر ڈکیتی

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ اقبال بلوچ کالونی میں رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ کے قریب گلیوں میں ڈاکوں کی لوٹ مار ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی کے تین کزن اور پڑوسی سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا اور لوٹ مار کرکے فرارہوگئے ۔رینبو سینٹر کے قریب چھریاں چل گئی ایک

نوجوان زخمی تفصیلات کے طابق پاکستان بازارتھانے کیعلاقے اورنگی ٹاو?ن سیکٹرساڑھے گیارہ اقبال بلوچ کالونی میں فائرنگ سے4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 28 سالہ ناصرولد شمشاد،28 سالہ تحسین ولد غلام نبی،28 سالہ آصف ولد نعیم اور36 سالہ عالمگیرولد شمشاد کے نام سے کرلی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازارمحمد شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرپیش آیا یا زخمی ہونیوالے افراد منع کرنے کے باوجود گلی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران 125 موٹر سائیکل پرسوار3 مسلح ملزمان آگئے اورانھوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مارشروع کردی اورمتاثر شہریوں سے موبائل فون اورنقدی چھین لی اسی دوران شہریوں نے مزاحمت کی تومسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے،ایس ایچ اونے بتایا کہ مسلح ملزمان نے اقبال

بلوچ کالونی میں واردات کرنے کے بعد آگے جا کر بھی گلی میں بیٹھے ہوئے افرادنے لوٹ مار کی اورفرارہوگئے انھوں نے بتایا پولیس نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرلیے جس کی روشنی میں واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔پریڈی کے علاقے صدر ریمبو سینٹر کے قریب چھریاں چل گئی جس کے نتیجے میں 32سالہ محمد نعیم ولد یاسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…