عجمان (آن لائن ) متحدہ عرب امارات میں 58 سالہ خاتون کو بچانے کے اعزاز میں پاکستانی کو انعام سے نواز دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی 58 سالہ خاتون کو عجمان مرینا کے قریب پانی میں ڈوبنے والی بچانے پر ایک پاکستانی کو انعام سے نوازا گیا، پاکستانی محمد نعمان نے بتایا کہ وہ جب
مرینا کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اْس نے دیکھا ایک خاتون مدد کے لئے چیخ رہی ہے، وہ ساحل کی طرف دوڑا اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے خاتون کو پانی سے نکالنے کے لئے سمندر میں کود گیا، جس کے بعد اْس نے سول ڈیفنس کو بلایا اور ان کے آنے تک اس عورت کو سانس لینے میں مدد کے لئے کارڈی پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) کا آغاز کیا، بعد ازاں جب میڈیکل ٹیم پہنچی تو انہوں نے ابتدائی طبی امداد کی اور خاتون کو ہسپتال لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نعمان کی بہادری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور مالی انعام دیا، اس ضمن میں سٹی پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر غیث خلیفہ سالم الکعبی نے کہا ہے کہ عجمان پولیس نے ہمیشہ کمیونٹی ممبرز کی تعریف کی اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جو کسی کی مدد اور زندگی بچانے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں جب کہ نعمان نے اس انعام کے لئے پولیس کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ ان کے اخلاقی فرض کا ایک حصہ تھا تاکہ وہ معاشرے کو ہر طرح سے محفوظ رہنے میں مدد کرے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی 58 سالہ خاتون کو عجمان مرینا کے قریب پانی میں ڈوبنے والی بچانے پر ایک پاکستانی کو انعام سے نوازا گیا