اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جون 2021 سے جون 2022 تک پاکستان میں دو لاکھ 60 ہزار موٹر گاڑیاں مینوفیکچر ہوں گی جو پاکستان کی تاریخ میں اب تک آل ٹائم ریکارڈ ہے سابقہ (ن) لیگی حکومت نے 2017-
18مالی سال میں 2 لاکھ 40 ہزار موٹر گاڑیاںاسمبل کرکے 1947 سے 2017 تک کا اس وقت تک تاریخ ساز ریکارڈ قائم کیا تھا۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق آٹو موبیل انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں نئے آٹو موبیل پلانٹس کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے اہم ترغیبات دی ہیں تاکہ وہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی والی موٹر گاڑیاں تیار کرکے نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ وسطی ایشیائی ملکوں افریقی ملکوں کو گاڑیاں برآمد کرسکیں جب ان ذرائع سے پوچھا گیاکہ کونسا پرکشش اقدام حکومت نے نئے آٹو موبیل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے والوں کو دیا ہے تو آٹو موبیل انڈسٹری کے حلقوں نے بتایا کہ ٹویوٹا، ہنڈا، سوزوکی، ٹرک، بسیں، ویگنیں، پک اپ اور موٹر کاریں بنانے کے جب پلانٹ لگے تھے تو اس وقت کسٹم ڈیوٹی 32 فیصدتھی لیکن اب کیا، ہنڈائی، پروٹان کے نئے آٹوموبیل مینوفیکچرنگ پلانٹس کیلئے کسٹم ڈیوٹی 32 فیصد کی بجائے 10 فیصد کر دی گئی ہے۔